سونم کپور پاکستان آئیں گی

Fawad Khan

Fawad Khan

لاہور (جیوڈیسک) بالی وڈ کی کامیاب فلم ’’خوبصورت ‘‘ میں ہیرو کا کردار ادا کرنیوالے پاکستانی اداکار فواد خان وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد خان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں بننے والی ان کی فلم ’’خوبصورت ‘‘نے تین روز میں 48 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے اور اس کا ہر شو ہاؤس فل جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت میں مجھے بہت پذیرائی ملی ہے اور سونم کپور جیسی اچھی اداکار کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ فواد خان کا کہنا تھا کہ میں نے سونم کپور کو پاکستان آنے اور فلموں میں کام کرنے کی آفر کی ہے جو انھوں نے قبول کر لی ہے۔