آئی فون۔6 کا زبردست بزنس، تین روز میں ایک کروڑ بک گیا

iphone 6

iphone 6

کوپر ٹینو (جیوڈیسک) اس کی کی لانچنگ سے قبل بکنگ کا آغاز 12 ستمبر کو کیا تھا اور پہلے ہی دن اسے 40 لاکھ موبائل فون کے آرڈر موصول ہوئے تھے۔ ایپل کے سربراہ ٹم کک نے امید ظاہر کی ہے۔

کہ اگر ان کی کمپنی سپلائی برقرار رکھنے میں کامیاب رہی تو وہ مزید ‘آئی فون فروخت کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ ایپل نے اپنے مشہورِ زمانہ اسمارٹ موبائل ‘آئی –فون کا نیا ماڈل جمعے کو فروخت کے لیے مارکیٹوں میں پیش کیا تھا۔

جو تجزیہ کاروں کے مطابق اتوار تک ایک کروڑ کی تعداد میں فروخت ہو چکا تھا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئی فون سکس کی اس بے پناہ مقبولیت کا اثر اسٹاک مارکیٹوں میں ایپل کے حصص کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ رواں سہ ماہی میں اس کی آمدنی پر بھی پڑے گا جس میں 9 فی صد تک اضافے کی توقع ہے۔

ایپل نے اپنے نئے فون کو ابتدائی طور پر 10 ملکوں میں فروخت کے لیے پیش کیا ہے جس کے بعد اسے مزید ملکوں میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔بعض معاملات طے نہ ہونے کے سبب فی الحال اس کو چین میں متعارف نہیں کرایا گیا جو اس وقت دنیا میں ‘اسمارٹ فونز’ کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔چند روز تک یہ مزید 20 ملکوں میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا جب کہ رواں سال کے اختتام تک یہ دنیا کے مزید 115 ملکوں کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔