ماسکو ایئر پورٹ پر چیک اِن میں مدد فراہم کرنے والا روبوٹ

Airport

Airport

ماسکو (جیوڈیسک) روس کے دارالحکومت ماسکو کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی چیک اِن میں مدد فراہم کرنے کیلئے خصوصی روبوٹ متعارف کروا دیا گیا ہے۔ اب ایئر پورٹ پہنچ کر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

ہر موڑ پر الیکٹرونک اسسٹنٹ آپ کی رہنمائی کرتا نظر آئے گا۔ لینوچکا نامی یہ روبوٹ روسی اور انگریزی زبان سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو مسافروں کو مختلف دروازوں تک پہنچنے کا روٹ اور ایئر بورٹ کے باہر موسم کے حال سے آگاہ کرتا نظر آتا ہے۔

یہی نہیں لینوچکا روبوٹ مسافروں کو مفت وائی فائی سروس فراہم کرنے کے علاوہ اُنہیں لطیفے اور نظمیں سناکر محظوظ کرنے کی صلاحیتبھی رکھتا ہے۔ غیر معمولی صلاحیتوں کا حامل یہ منفرد لینوچکا روبوٹ کم و بیش 15 لاکھ روسی روبلز (38ہزار500ڈالر)کی لاگت سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔