پشاور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اوراسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے میں جلدی نہ کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ استعفے منظور کرنے میں جلدی کی گئی تو سیاسی بحران میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سراج الحق کو یقین دہانی کرائی ہے کہ عجلت میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا ، پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں پر آئینی اور قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔