ہالی ووڈ فلم گون گرل کا نیا ٹریلر ریلیز

Gone Girl

Gone Girl

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ فلم گون گرل کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا، فلم تین اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی، فلم گون گرل ہالی ووڈ کی سنسنی سے بھرپور فلم ہے جس کا نیا ٹریلر آتے ہی چھا گیا ہے، فلم کی کہانی جیلین فیلن کے دوہزار بارہ کے ناول سے ماخوذ ہے۔

اس فلم میں شادہ شدہ زندگی کی پریشانیاں دکھائی گئی ہیں، فلم میں بیوی کی گمشدگی شوہر کیلئے کئی مشکلات لے آتی ہے۔

فلم میں بین ای فلیک اور روز منڈ پائیک مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، سنسنی سے بھرپور فلم گون گرل آئندہ ماہ تین اکتوبر کو تہلکہ مچانے آ رہی ہے۔