ملتان : این اے 149، ضمنی الیکشن، 33 امیدواروں کے کاغذات جمع

Election

Election

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو انچاس کے ضمنی الیکشن کیلئے جاوید ہاشمی سمیت تینتیس امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، پولنگ کا عمل سولہ اکتوبر کو ہو گا۔

ملتان میں حلقہ این اے ایک سو انچاس کی نشست جاوید ہاشمی کے استعفے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی، جاوید ہاشمی، عامر ڈوگر، خالد خاکوانی، اعجاز جنجوعہ، جاوید صدیقی، معین ریاض قریشی، پروفیسر لجپال، شاہد محمود، طارق نعیم اللہ، ملک عون عباس بپی، سلیم احمد رانا،محمد حسین قریشی اور طفیل اسحاق سمیت اب تک تینتیس امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے اس حلقہ میں سولہ اکتوبر کو پولنگ سمیت دیگر مراحل کا شیڈول جاری کیا تھا۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال چوبیس اور پچیس ستمبر کو ہوگی جبکہ ستائیس ستمبر کو اعتراضات پر اپیلیں جمع کرائی جا سکیں گی۔

کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تیس ستمبر ہو گی اور امیدواروں کی حتمی فہرست یکم اکتوبر کو جاری کر دی جائے گی۔