نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس کل نیویارک میں شروع ہورہا ہے، وزیراعظم نواز شریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے، تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے وہاں بھی احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسیمبلی کا اجلاس کل سے امریکی شہر نیویارک میں شروع ہو رہا ہے، پاکستان کی نمائندگی وزیر اعظم میاں نوازشریف کریں گے۔ اجلاس سے پہلے امریکی وزیر خارجہ کیری نے سعودی ہم منصب سمیت دیگر ممالک کے عہدیداران سے ملاقات کی۔
جان کیری نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ داعش کے خطرے، لیبیا اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے حوالے سے بات چیت کی، جنرل اسمبلی کے اجلاس میں دنیا کے ایک سو چالیس سربراہان مملکت شرکت کریں گے۔