مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 23/9/2014

Syed Tahir Sajjad

Syed Tahir Sajjad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) معمولی تنازع پر چار افراد نے تشدد کر کے جواں سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں ستوکی میں موبائل چارج کرنے کے تنازع پر محبوب علی، سرور، امجد اور طارق نے تشدد کر کے 16 سالہ محمد احمد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے ظہور احمد بھٹی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)الیکشن کمیشن کے بیان کے بعد دھاندلی زدہ حکومت بے نقاب ہو چکی ہے، ملک و قوم پر ظلم اپنے حقوق کی جنگ لڑنے والے نہیں بلکہ ملک و قوم کا قبضہ کرنے والے نا اہل و کرپٹ حکمران ہیں، اگر دھرنے دینے والوں کے مطالبات جائز نہ ہوتے تو ہم دھرنے والوں کو قصور وار قرار دے سکتے تھے اب تو دھاندلی زدہ حکومت سب کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے، ان خیالات کا اظہار پیر سید طاہر سجاد کاظمی زنجانی چیئرمین نیشنل ایڈوائزی و چیئرمین تحریک محبت انٹر نیشنل نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں اساتذہ کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اس پر ملک بھر کے ٹیچر سراپہ احتجاج ہیں۔ علماء مشائخ نے بھی عوام کو دھاندلی زدہ حکومت کا ساتھ دینے سے منع کر دیا ہے۔ دھرنے والوں نے صرف دد کلو میٹر علاقہ میں بیٹھے ہیں جبکہ پورا ملک ن لیگ نے یر غمال بنا رکھا ہے، ۔ ہٹ دھرمی اور میں نہ مانوں کی پالیسی نے پاکستان کو تباہ کیا ہے، ہمیں بلدیاتی نظام لانا چاہیے، یہ سیاست کی بنیاد ہے، لوگوں کو انصاف ان کے گھروں تک دینا ہو گا، ایسے ہی پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو سکتا ہے، ذات سے بالاتر ہو کر ملک کے لئے سوچنا ہو گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) چودہ دن گزر جانے کے باوجود ملک عارف کے خلاف درج جھوٹا مقدمہ میںپولیس کا حقائق تک نہ پہنچنا افسوس ناک ہے ڈی پی او سمیت اعلیٰ پولیس حکام نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس قصور شریف سوہڈل نے للیانی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چند روز قبل صحافیوں کے جھگڑے میںپولیس سے حقائق چھپا کر الٹا ملک عارف کے خلاف من گھڑت کہانی بنا کر تھانہ اے ڈویژن قصور میں مقدمہ درج کر دیا گیا صحافیوں کے ایک وفد نے فوری ڈی پی او اور ایس پی انوسٹی گیشن کو حقائق سے آگاہ بھی کیا جنہوں نے صحافیوں کو انصاف کی یقین دہانی کروائی مگر آج چودہ دن گزر جانے کے باوجود مقدمہ خارج نہ ہوسکا جو نہ صرف انصاف کا قتل ہے بلکہ ضلع پولیس کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے انہوں نے ڈی پی او قصور جواد قمراور ایس پی انو سٹی گیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملہ کو فوری طور پر انصاف کے تقاضوں کے مطابق حل کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سمیت مسلم لیگی قیادت سیلاب زدگان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی جبکہ متاثرہ خاندانوں کی بھرپور امداد سمیت انہیں ان کے گھروں اور زمینوں پر آباد کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ زیادہ سے زیادہ سیلاب زدگان کی امداد ہمارا قومی و مذہبی فریضہ ہے جس کی تکمیل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب سے متاثرہ افراد کو اشیاء خوردنی ، کپڑوں، تباہ حال گھروں کی تعمیر میں ہماری خصوصی مدد کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہارجزل سیکرٹری مسلم لیگ ن MYOلاہور ڈویژن سعید احمد بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اوروزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر غذائی اشیاء کی امداد سیلاب متاثرین کی دہلیز تک پہنچائی جارہی ہے جبکہ اس سلسلے میں حکومتی سطح پر امدادی سامان کی تقسیم کیلئے شفاف اور منظم حکمت عملی پر کام کیا جارہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ سیلاب پوری قوم کیلئے ایک بڑی آزمائش ہے جس میں ہمیں بحیثیت قوم سرخرو ہو نا ہے۔انہوں نے کہا کہ مصیبت زدہ بھائی خودکو تنہا نہ سمجھیں کیونکہ پاکستانی عوام ان کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے اور انشاء اللہ ان کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گی۔