مسلح افواج کے سربراہان کا دہشتگردی ختم کرنے کے عزم کا اعادہ

Commanders Meeting

Commanders Meeting

راولپنڈی (جیوڈیسک) جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اجلاس راولپنڈی میں ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شریک ہوئے۔

تینوں مسلح افواج کے سربراہوں نے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اجلاس میں جامع حکمت عملی کے تحت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ تینوں سروسز چیفس نے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلح افواج کی تیاریوں کو تسلی بخش قرار دیا۔