براڈ پٹ کا اپنی فلم شاہ رخ خان کیساتھ ریلیز نہ کرنیکا فیصلہ

Brad Pitt,Shah Rukh Khan

Brad Pitt,Shah Rukh Khan

ممبئی (جیوڈیسک) جب شاہ رخ خان کی فلم کی ریلیز قریب ہو تو کوئی بھی اداکار اپنی فلم کی نمائش سے کتراتا ہے۔ ہالی ووڈ سٹار براڈ پٹ نے بھی کچھ ایسا ہی کیا۔

ہالی ووڈ میں راج کرنے والے یہ اداکار جو شہرت اور اداکاری صلاحیتوں سے لیس ہیں۔ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم” ہیپی نیو ائیر” کی نمائش کیساتھ بالی وڈ میں اپنی فلم ریلیز نہیں کرنا چاہتے وہ نہیں چاہتے کہ تہوار کے دنوں میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ کی فلم جو ابھی سے شائقین کی توجہ کا مرکز ہے ان کی فلم کو باکس آفس پر ناکوں چنے چبوائے۔

براڈ پٹ اپنی فلم کی نمائش31 اکتوبر کو ایک ہفتہ تاخیر سے کریں گے۔ کنگ خان کی فلم “ہیپی نیو ائیر “کی نمائش 4000 سنیما گھروں میں کی جائے گی۔ ویسے بھی دیوالی کے تہوار کے دوران جب شائقین کسی بھی فلم پر شاہ رخ کی فلم کو فوقیت دیں گے۔ اپنی فلم آس پاس بھی ریلیز کرنا باکس آفس پر سورج کو دیا دکھانے کے مترادف ہو گا۔