متاثرین لیاری کا ارباب اختیار سے کرپشن کے بادشاہوں سے نجات دلا نے کی اپیل

Lyari

Lyari

کراچی : لیاری ایکسپریس متاثرین نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے ری سٹلمنٹ پروجیکٹ کے نام سے متاثرین لیاری ایکسپریس وے کے لئے تین جگہ پروجیکٹ کی سنگ بنیاد سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے رکھی اور اس پروجیکٹ کے ڈائریکٹر شفیع الرحمن نے ان کے دور میں اسکول اور علاقے کی صفائی وغیرہ کا کام بہترین طریقے سے ہورہا تھا ان کے جانے کے بعد سلمان فریدی کو پروجیکٹ ڈائریکٹر بنادیا گیا تو تمام رفاعی کام بند ہوگئے اور علاقے کے تمام ترقیاتی کام رُک گئے سلمان فریدی تو کرپشن کرکے ریٹائرڈ ہوگئے پھر سلمان فریدی اور لینڈ مافیا کے سرغنہ ڈاکٹر محبوب نے ناصر عباس اور اس کی ٹیم نے تو کرپشن کی انتہاء کر دی۔

ان خیالات کا اظہار اہلیان متاثرین لیاری ایکسپریس وے کے عہدیدارن زاہد برکی ،فاروق صاحبزادہ اور دیگر نے کراچی پریس کلب پر ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ جو پلاٹ متاثرین لیاری ایکسپریس وے کو بغیر قیمت ملنے تھے ان کو پیسے لئے بغیر نہیں دیئے جارہے ہیں پروجیکٹ ڈائریکٹر ناصر عباس اور ان کی ٹیم میں شامل ڈاکٹر محبوب ،محبوب شاہ ،جاوید موٹا ،جاوید رحمانی عرف جاپانی غریبوں کو سبز باغ دکھا کر ان سے پیسے بٹور رہے ہیںاور ناصر عباس سے اپرول لے کر پلاٹ کی فائلیں بناتے ہیں اور پھر چند دن بعد ناصر عباس پروجیکٹ ڈائریکٹر کے دستخط سے ان پلاٹوں کو کینسل کرکے ایک لیٹر جاری کرتے ہیں یہی پلاٹ دوسرے لوگوں سے پیسے لے کر ان کو دے دیتے ہیں پھر چند دن کیلئے غائب ہوجاتے ہیں پچھلے دنوں پروجیکٹ ڈائریکٹر ناصر عباس پر کرپشن ثابت ہونے پر انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا مگر اب ایک بار پھر یہ لوگ لوکل گورنمنٹ کا لیٹر لے کر پروجیکٹ ڈائریکٹر کی سیٹ پر بیٹھ گئے ہیں۔

متاثرین لیاری ایکسپریس وے نے ارباب اختیار سے خصوصا ً سابق صدر مملکت آصف علی زرداری ،پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو زرداری سے اپیل کی ہے کہ متاثرین لیاری ایکسپریس وے کو لوٹنے والے علی بابا چالیس چوروں سے نجات دلا ئی جائے اب جب کہ کافی عرصے بعد علاقے کی ترقیاتی فنڈز آنے کی اُمید ہوئی ہے اس ٹیم کے ہوتے ہوئے یہ فنڈ ناصر عباس اور ان کی ٹیم کی نظر ہوجائے گی ان کے ہوتے ہوئے ہم غریبوں چھت بھی چھن جانے کا خطرہ ہے لہذا ہم متاثرین حکام بالا سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ ناصر عباس جیسے کرپشن زدہ لوگوں سے ہماری جان چھڑائی جائے کیونکہ ریٹائرڈ پروجیکٹ ڈائریکٹر سلمان فریدی کی کرپشن چھپانے کے لئے سلمان فریدی اور لینڈ مافیا کے سرغنی ڈاکٹر محبوب ،ناصر عباس کو اپنی کرپشن چھپانے کے لئے سامنے لائے ہیں اور یہ واضح رہے کہ ناصر عباس اور اس کی ٹیم کی کرپشن کے معاملے میں KDAمیں بھی چائنا کٹنگ ماسٹر مائنڈ کے طور پر جانے جاتے ہیں۔