کراچی (جیوڈیسک) ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ سینٹرل اور ویسٹ پولیس نے حساس ادارے کے افسر، پولیس اہلکاروں اور فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث پانچ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ ڈاکیارڈ حملے کی انکوائری نیوی خود کر رہی ہے۔ پاک بحریہ نے پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے پروفیسر شکیل اوج کے قتل سے متعلق پوچھے گئے سوال میں غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ کیس کی انٹروگیشن کے دوران کچھ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔