مظفر گڑھ (جیوڈیسک) مظفر گڑھ میں ڈی سی او آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے والے بستی غریب آباد کے سیلاب متاثرین کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال انھیں امداد اور خیمے نہیں دئیے جا رہے۔
مقامی ممبران صوبائی اسمبلی کے ذریعے من پسند افراد میں امداد تقسیم کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور ممبران اسمبلی کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی گئی۔ سیلاب متاثرین نے حکومت سے امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔