میر دوستین خان ڈومکی کی کوئٹہ میں بے گناہ اور نہتے صحافیوں کی قتل کی مذمت

Meer Dosteen Khan

Meer Dosteen Khan

سبی (محمد طاہر عباس) رکن قومی اسمبلی میر دوستین خان ڈومکی نے کوئٹہ میں بے گناہ اور نہتے صحافیوں کی قتل کی مذمت کرتے ہوئے واقع میں ملوث ملزمان کی گرفتاری، اصل حقائق عوام کے سامنے لانے اور لواحقین سے اس غم میں برابر شریک ہونے کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ صحافی مظلوموںکی آواز ہوتی ہے جو حق اور سچ لکھتے ہیں انہوں کہا کہ معاشرے میں صحافیوں کے کردار سے کوئی بھی باشعور شخص انکار نہیں کرسکتا۔

صوبہ بھرکے صحافی حق اور سچ لکھنے اور عوامی مسائل اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے کوئٹہ میں آن لائن کے بیوروچیف ارشاد مستوئی، رپورٹر عبدالرسول خجک، محمد یونس قابل مذمت اور لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے صحافیوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے اصل حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں انہوں نے کہا کہ اس واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ ہماری تمام ہمدردیاں شہید ہونے والے صحافیوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔