کراچی (جیوڈیسک) بائر ہیلتھ کیئر پاکستان کے زیر اہتمام خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں معروف طبی ماہرین نے شادی شدہ افراد کو بچوں میں وقفے سے متعلق بہتر طریقے استعمال کرنے کی تربیت دی۔بائر ہیلتھ کیئر پاکستان کی جانب سے شادی شدہ افراد میں صحت کی آگاہی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام ہوا۔
تقریب میں بچوں میں وقفے کے حوالے سے آگاہی بڑھانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔اس موقع پر مشہور گائنا کالوجسٹس نے شادی شدہ افراد کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ اکثر لوگ مصنوعی طریقوں سے مانع حمل کرتے ہیں۔
جو خاتون کی صحت کیلئے انتہائی مضر ہوتا ہے۔ اس قسم کی غیر معیاری ادویات اور طریقے ماں اور بچے دونوں کیلئے نقصان دہ ہیں۔ بائر ہیلتھ کیئر کی اس تقریب میں مانع حمل سے متعلق لوگوں کو خصوصی تربیت بھی دی گئی۔