متوسط طبقے کے لیے قربانی کا جانور خریدنا خواب

Animals Market

Animals Market

لاہور (جیوڈیسک) عیدالاضحیٰ پر قربا نی کر نا بھی تنخواہ دار طبقے کے لئے مہنگائی کے اس دور میں خواب بن گیا، عیدالاضحیٰ کی آمد میں تھوڑے ہی د ن رہ گئے ہیں مگر ابھی تک شہری جانورو ں کی خریداری کے بجا ئے صرف جا نوروں کے ریٹ پو چھ کرہی واپس آجاتے ہیں سب سے زیادہ پریشانی تنخواہ دار افراد کو ہے جن کی تنخواہ اس دور میں زیادہ سے زیادہ 20 ہزار سے 40 ہزار روپے تک ہے تو ان کے لئے بھی قربانی کا جانور خریدنا مشکل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے اس دفعہ بڑے جانور میں حصہ ڈالنے کا رجحان بڑھ گیا ہے۔

اس وقت چھوٹے جانور بکرے، دنبے، چھترے کاریٹ کم از کم 20 ہزار سے لیکر 40 ہزار روپے تک ہے جبکہ اس وقت اچھے خوبصورت بکرے کی قیمت 60 ہزار سے 1 لاکھ روپے تک مانگی جا رہی ہے، مویشی منڈیو ں میں گز شتہ روز بھی بڑی تعداد میں شہر ی جانور خریدنے کے لئے تو گئے مگر جانوروں کی قیمتیں سن کر خالی ہاتھ ہی واپس آ گئے، اس حوالے سے شہریوں کا کہنا تھا کہ اس دفعہ جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور اس مہنگائی میں غریب افراد خاص کر تنخواہ دار طبقہ قربا نی نہیں کر سکتا جبکہ بیوپاریوں کا کہنا تھا کہ اس دفعہ اخراجات زیادہ ہو ئے ہیں اور سارا سال جانوروں کو پالنا اتنا آسان نہیں ہے۔