9 ماہ تک الیکشن کمیشن کی رپورٹ دبائی گئی، الیکشن فراڈ تھا، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 9 ماہ تک الیکشن کمیشن کی رپورٹ دبائی گئی، رپورٹ کے مطابق پورا الیکشن فراڈ تھا، دھرنے کے شرکا سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بھی اپنی رپورٹ میں اعتراف کر لیا ہے۔

انتخابات صاف شفاف نہیں تھے۔ رپورٹ میں لکھا ہے نادرا اور نگراں حکومت نے الیکشن کمیشن کی مدد نہیں کی، اس کا مطلب ہے پورا میچ فکس تھا، الیکشن کمیشن خود کہہ رہا ہے کہ بیلٹ پیپرز الگ سے چھپوائے گئے، رپورٹ میں لکھا ہے کہ بیلٹ پیپرز کی سیاہی ٹھیک نہیں تھی۔

نواز شریف اگر اتنے ہی سچے ہیں تو تحقیقات کیوں نہیں کراتے عمران خان کا کہنا تھا لاہور میں وہ 70 ہزار ووٹ سے ہارے، جب 60 سے 70 ہزار ووٹ ہی تصدیق شدہ نہیں ہیں تو انھیں کیسے پتا چلے گا کہ وہ ہارے ہیں انھوں نے سوال کیا کہ ریٹرننگ افسران نے پولنگ اسکیم کس سے پوچھ کر تبدیل کی