لاہور (جیوڈیسک) ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس ایم سہیل اقبال بھٹی نے وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی بطور چیئرپرسن یوتھ لون سکیم تعیناتی کے خلاف لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تمام درخواستیں یکجا کر کے سماعت کیلئے پیش کرنیکا حکم جاری کردیا۔
درخواست گزار زبیر نیازی کی طرف سے دائر متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وفاقی حکومت سے مریم نواز شریف کی بطور چیئرپرسن یوتھ لون سکیم تعیناتی کیلئے اہلیت طلب کی جائے۔ وکیل نے استدعا کی کہ اس معاملے کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دیا جائے۔