اسلام آباد میں تیز بارش ،دھرنے کے شرکا پریشان، کچھ خیمے اکھڑ گئے

Rain

Rain

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی بارش نے انقلابیوں اور نیا پاکستان بنانےوالوں کو پھر سے نئی آزمائش میں مبتلا کر دیا۔ آزادی والوں کے کپتان تو رات میں خیمے والوں کو تھپکی دیکر خود اپنی رہائش گاہ بنی گالا چلے گئے۔

دوسری جانب ڈی چوک کی سڑک پر موجود انقلابی کنٹینر پر بھی کوئی نظر نہیں آیا اور لمبی خاموشی دیکھنے کو ملی ۔بیچارے انقلابی اور آزادی والے رات گئے ابر رحمت کے برسنے پر خیمے بچانے کی فکر میں مبتلا ہو گئے۔ کسی نے خیمے پکڑے دیکھا۔

تو کوئی چھتری لیے خیمہ صحیح کررہا تھا۔ تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش نے بعض خیمے اکھاڑ دیئے تو کسی خیمے میں پانی داخل ہو گیا، دھرنے کے شرکا نے تمام رات پریشانی میں گزاری، لیکن ان کے قائدین رات بھر بھرپور نیند کے مزے لیتے رہے۔