کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پولیس مقابلہ میں مبینہ دہشت گرد ہلاک، بھالو کے نام سے شناخت ہو گئی، سی آئی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کے 2 کارندے گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔
سی آئی ڈی پولیس کے سربراہ راجا عمر خطاب کے مطابق خفیہ اطلاع پر کٹی پہاڑی کے اطراف میں ریکی کے دوران ملزموں کی موجودگی پر بھالو کے نام سے مشہور دہشت گرد کے ٹھکانے پر چھاپا مارا گیا،، سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی۔
اور سی آئی ڈی اہلکاروں پردستی بم سے حملہ کیا، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ملزموں کا سرغنہ بھالو مارا گیا جبکہ اس کے 2 قریبی ساتھیوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا، سی آئی ڈی کی ٹیم نے ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔