ارکان کو الگ الگ نہیں، ایک ساتھ بلایا جائے، شاہ محمود قریشی

Shah Mahmood Qureshi

Shah Mahmood Qureshi

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس کے ارکان کو استعفوں کی تصدیق کے لیے الگ الگ نہیں، ایک ہی دن بلایا جائے۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ استعفوں کی تصدیق کے لیے ارکان کو قومی اسمبلی کے اسپیکر کا نوٹس مل چکا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا۔

کہ تحریک انصاف کے ارکان کو استعفوں کی تصدیق کے لیے الگ الگ بلانا درست نہیں۔ تحریک انصاف نے استعفے دینے والے تمام ارکان کو ایک ساتھ بلانے کے لیے اسپیکر ایاز صدق کو خط بھیج دیا ہے۔