میرپورخاص (جیوڈیسک) ایکسائز پولیس کی وردی میں ملبو س نامعلوم مسلح افراد مویشی کے بیوپاریوں سے 7 لاکھ روپے اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق سانگھڑ سے جھڈو کی مویشی منڈی میں خریداری کے لیے جانے والے چار بیوپاریوں کو مہران تھانے کی حدود خان ناکہ کے قریب نامعلوم مسلح افرا د نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا، میرپورخاص پر یس کلب میں صادق مری، دلو مری اور راشد قریشی نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم سانگھڑ سے عید کے لیے جانور خریدنےکار میں جھڈو جارہے تھے۔
خان ناکہ سے چند فرلانگ دور پر ایک کار میں سوار ایکسائز پولیس کی وردی میں ملبو س چار نامعلوم مسلح افراد نے ہم سے گن پوائنٹ پر 7 لاکھ روپے اور چار موبائل فون لوٹ لیے اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس نے اطلاع ملتے ہی ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔