چالان پر رکشہ ڈرائیور ٹریفک آفس کے سامنے بھیک مانگنے لگا

Rickshaw Driver

Rickshaw Driver

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) ٹریفک وارڈنز کے مبینہ جبری چالانوں اور تشدد آمیز رویہ کیخلاف متاثرہ رکشہ ڈرائیور نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے سٹی ٹریفک آفس گیٹ کے سامنے قمیض اتار کر 500 روپے جمع کرنے کیلئے بھیک مانگنا شروع کردی۔

حافظ آباد روڈ کے رہائشی رکشہ ڈرائیور سعید نے بتایا کہ وہ کرایہ پر رکشہ چلا کر اپنے بوڑھے والدین، بیوی بچوں اور بہن بھائیوں کا پیٹ پالتا ہے، لیکن ٹریفک اہلکاروں کے روزانہ جبری چالانوں سے تنگ آ چکا ہے 500 کا جرمانہ بھرنے کے لئے اس کے پاس پیسے نہیں ہیں ۔بعدازاں متاثرہ رکشہ ڈرائیور نے سڑک پر بیٹھ کر بھیک مانگنا شروع کردی اور 500 روپے جمع کرواکرا پنا رکشہ چھڑوالیا۔