فلموں کی کمی نہیں، شوق کیلیے اسٹیج ڈرامے کرنے کا فیصلہ کیا، میرا

Meera

Meera

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ مجھے فلموں میں کام کر نے کی کمی نہیں صرف اپنے شوق کے لیے اسٹیج ڈراموں میں بھی کام کر نے کا فیصلہ کیا ہے، میں سمجھتی ہوں فنکاروں کو ہر شعبے میں کام کر نا چاہیے، اس سے پاکستانی شوبز انڈسڑی مضبوط ہوگی۔

فلم اسٹار میرا نے کہا کہ فلم انڈسڑی کے حالات پوری قوم کے سامنے ہیں لیکن اس کے باوجود مجھے اب بھی کئی فلموں میں کام کر نے کی پیشکش ہو رہی ہے لیکن میں صرف میعار کو ہی تر جیح دیتی ہوں۔

انھوں نے کہا کہ اسٹیج بھی ہماری شوبز انڈسڑی کا حصہ ہے اور مجھے اسٹیج ڈراموں میں کام کر نے کا شوق بھی ہے جس کے لیے میں نے اس عید پر بھی اسٹیج ڈرامے میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔