خیبر ایجنسی: فضائی کارروائی میں ‘دہشت گردوں’ کے متعدد ٹھکانے تباہ

Aerial Action

Aerial Action

خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کی خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں شدت پسندوں کے متعدد مبینہ ٹھکانے تباہ ہو گئے ہیں۔ جبکہ متعدد عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

کہ خیبرایجنسی کے علاقے کوکی خیل میں فضائی کارروائی کئی گئی، جس میں جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ کاروائی میں مبینہ دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں جبکہ متعدد عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔

مذکورہ علاقے تک براہ راست رسائی نہ ہونے کے باعث آزاد ذرائع سے واقعہ کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ زیادہ تر معلومات سیکیورٹی فورسز یا مقامی ذرائع سے موصول ہوتی ہیں، تاہم آئی ایس پی آر نے تاحال ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں 12 جون کو آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا گیا تھا آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اب تک 900 سے زائد ملکی و غیرملکی دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کو دہشت گردوں سے خالی کرانے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کا دائرہ کار شمالی وزیرستان کے دور دراز علاقوں تک بڑھا دیا ہے۔