پاکستان ویمنز ٹیم ایشین گیمز کرکٹ کے سیمی فائنل میں

Pakistan

Pakistan

انچیون (جیوڈیسک) ایشین گیمز میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم تھائی لینڈ کو 51رنز سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔گرین شرٹس ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کر رہی ہیں۔

انچیون میں جاری ایشین گیمز میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹائٹل کی دفاعی مہم کا آغاز کامیابی کے ساتھ کیا۔ اپنے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز تھائی لینڈ کے خلاف ابتدا میں کچھ مشکل میں رہی۔

اوپنرز 11 رنز پر پویلین لوٹ گئیںلیکن نین عابدی نے پہلے بسمہ معروف اور پھر کانیتا جلیل کے ساتھ ٹیم کو سنبھال لیا اور مقررہ 14 اوورز میں پاکستان کا اسکور پانچ وکٹ پر 97 تک پہنچا دیا۔

نین عابدی نے 40 جبکہ بسمہ اور کانیتا نے سولہ سولہ رنز بنائے۔جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم 7 وکٹ پر 46 رنز ہی بنا سکی۔اسماویہ اقبال نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔