صفائی وستھرائی کے عمل کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنانے کے ساتھ انسداد ڈینگی کے حوالے سے جراثیم کش اسپرے انجام دیا جائے۔ مسرور میمن

Karachi

Karachi

کراچی (خصوصی رپورٹ)میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن نے کہا ہے کہ بلدیاتی افسران صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر بنا نے کے ساتھ بلدیاتی سہولیات عوامی کی دہلیز تک پہنچا نے کے عمل کو بھی تیز کریں صاف ستھرے صحت مند ماحول قائم کرنے کے حوالے سے اقدامات کے ساتھ انسداد ڈینگی کے حوالے سے گلیوں اور محلوں کی سطح پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے تواتر کے ساتھ انجام دیا جائے ان خیالات کا اظہار میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ اور فوکل پرسن شاہ فیصل زون اسلم پرویز کے ہمراہ شاہ فیصل زون یونین کونسل نمبر 2 میں صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت پر جاری خصوصی صفائی وستھرائی اور انسداد تجاوزات مہم کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے جاری انتظامات کا معائنہ اور متعلقہ افسران وعملے کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ تندہی اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر اگر فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنا یا جائے صفائی وستھرائی کے حوالے سے خصوصی مہمات کی ضرورت پیش نہ آئے انہوں نے اس موقع پر مختلف علاقوں میں عوامی شکایات پر موقع پر مووجود افسران کو اہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ سڑکوں اور گلیوں سے مٹی و ملبے کے ڈھیروں کو بھی اُٹھا کر ٹھکانے لگا یا جائے اور سڑکوں کی پیوند کاری بھی انجام دیا جائے ۔میونسپل کمشنر مسرور میمن نے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ صاف ستھرے صحت مند ماحول کے قیام کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنا یا جائے۔