شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، چھ دہشتگرد ہلاک

Drone

Drone

پشاور (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ڈرون حملے کے نتیجے میں کم از کم چھ مبینہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں بدھ کو شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے الوڑہ منڈی میں ایک گاڑی پر ڈرون حملے سے چار میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں کم از کم چھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون طیارے کی جانب سے ایک گاڑی اور کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا جس میں کم از کم دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں تاہم ابھی ان کی شناخت کے حوالے سے کوئی معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔