پشاور دھماکے کے بعد شہرمیں سیکورٹی ہائی الرٹ

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں گزشتہ روز کے بم دھماکے کے پیش نظر شہرمیں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

فرنٹیئر کور کے قافلے پر گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کے بعد شہر میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایف آر پشاور اور قبائلی علاقوں کو پشاور سے ملانے والی سڑکوں پر اضافی ناکے قائم کر دیئے گئے ہیں۔

جہاں پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اندرون شہر قائم پولیس اور سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹوں پر بھاری نفری تعینات کر کے چیکنگ کا عمل سخت کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق پشاور مختلف علاقوں میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کا مشترکا سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔