کولمبیا: مخدوش عمارت کو دھماکا خیز مواد سے گرادیا گیا

Colombia

Colombia

بگوٹا (جیوڈیسک) کولمبیا میں پچھلے برس عمارت کا ایک حصہ گرنے کے بعد اس کے باقی حصے کو بھی دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا گیا۔

کولمبین حکام کے مطابق میڈلین کے علاقے میں چھ رہائشی عمارتوں میں سے ایک 22 منزلہ عمارت اکتوبر 2013 میں گر گئی تھی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس عمارت کے گرنے کے بعد باقی پانچ عمارتیں بھی مخدوش قرار دی گئی تھیں۔

جن میں سے ایک عمارت کو رواں برس فروری میں گرا دیا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان دو عمارتوں کے گرنے کے بعد بقیہ چار عمارتیں بھی مسلسل مخدوش ہورہی تھیں۔

جنہیں منگل کو دھماکا خیز مواد کے ذریعے گرادیا گیا۔ اس موقع پر یہ مناظر دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی، وہاں ان عمارتوں کے سابق رہائشی بھی اپنے مکانات گرتے دیکھ کر روہانسے ہوگئے۔