ریکھا فلم سپر نانی میں مدھو بالا کا گیٹ اپ بھی اپنائیں گی

Rekha

Rekha

بالی وڈ (جیوڈیسک) ریکھا یہ لباس پہن کر مختلف گانوں کے ساتھ رقص کرے گی۔ وہ مدھوبالا اور وحیدہ رحمان جیسی کلاسیک فنکاروں کی مشہور فلموں کے گانوں کو گائے گی۔

پہلے ریکھا نے ایسا گانا کرنے سے انکار کر دیا تھا، تاہم فلم کے یونٹ اور ہدایتکار اندر کمار وغیرہ نے اس کو قائل کر کے منا لیا۔ سپر نانی عورت کو با اختیار بنانے سے متعلق فلم ہے، جس میں ریکھاایک طرف امیتابھ بچن کے ڈائیلاگ بولتی دکھائی دے گی۔

دوسری طرف وہ پرانی اداکاراوں کی معروف فلموں کے گانے بھی گائے گی۔ فلم میں ریکھا کے علاوہ انوپم کھیر، شرما جوشی اور رندھیر کپور وغیرہ شامل ہیں، اور فلم چوبیس اکتوبر کو ریلیز کی جا رہی ہے۔