اسٹیل مل کی پیداوار 35 فیصد تک پہنچ گئی ہے، وزیر صنعت

Steel Mills

Steel Mills

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ خان نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل مل کی پیداوار پینتیس فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ امید ہے رواں سال دسمبر تک قومی ادارہ خسارے سے نکل آئیگا، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضی خان نے بتایا کہ ساڑے اٹھارہ ارب روپے کے بحالی پیکج کی مدد سے پاکستان اسٹیل ملز کی پیداواری صلاحیت میں اضاہہ ہوا ہے۔

اسٹیل ملز کی پیداوار پینتیس فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ انھہوں نیکہ پاکستان اسٹیل کے سربراہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ دسمبر کے اختتام تک پیداواری صلاحیت ستر فیصد سے تجاوز کر جائے گی۔ جس سے مالی خسارے کا شکار ادارہ اپنے پیروں پر کھڑا ہو جائے گا۔۔

ان کا کہنا تھا کہ پیدوار بڑھنے پر پاکستان اسٹیل کو کسی اسٹریٹجک پارٹنرز کے ساتھ مل کر چلانے پر غور کیا جائے گا۔