شمالی وزیرستان : امریکی ڈرون حملہ، ازبک باشندے سمیت 10 افراد ہلاک

Drone Attack

Drone Attack

میران شاہ (جیوڈیسک) افغانستان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کے علاقے لواڑہ منڈی میں امریکی ڈرون حملہ ہوا ہے۔ ڈرون حملے کا نشانہ بننے والوں میں غیر ملکی شدت پسندوں سمیت 10 افراد مارے جا چکے ہیں۔

افغانستان سرحد کے قریب لواڑہ منڈی شمالی وزیر ستان میں امریکی ڈرون طیاروں نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا ہے جس میں 10 افراد مارے جا چکے ہیں۔

مارے جانے والوں میں غیر ملکی شدت پسند ازبک باشندے بھی شامل ہیں۔ سال 2004 سے اب تک 400 کے قریب ڈرون حملے ہو چکے ہیں۔