پشاور بم دھماکہ آپریشن ضرب عضب پر سوالیہ نشان ہے، بشارت مرزا

Karachi

Karachi

کراچی : پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر بشارت مرزا نے کہا ہے کہ پشاور بم دھماکہ آپریشن ضرب عضب پر سوالیہ نشان اور اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشتگرد از سرنو منظم ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے آغاز میں ہی اس بات کا خدشہ ظاہر کیاجارہاتھاکہ دہشتگردآئی ڈی پیزکی آڑمیں فرارہورہے ہیںلیکن اس طرف دھیان نہیں دیاگیاجس کے نتائج آناشروع ہوگئے ہیں۔پی ڈی پی کے سربراہ بشارت مرزانے کہاکہ ملک میں لاء اینڈ آرڈرکی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے،کراچی کے بعد راولپنڈی میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی سازشیں کی جارہی ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے محض خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

انہوں نے پشاور بم دھماکے اور راولپنڈی واقعات میں ہونے والے جانی ومالی نقصانات پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات کریں اور فرقہ واریت کی سازش کرنے والے عناصر کی بیخ کنی کرے۔