لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں چین کی مختلف کمپنیوں کے ساتھ مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ چین ہمارا بہترین دوست ہے۔
چینی صدر کے دورے کے دوران ملک میں چونتیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہونا تھی لیکن دھرنے کی وجہ سے ترقی کے اہم ترین منصوبے رک گئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دھرنے والوں نے ملک کی معاشی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا یہ کہاں کی سیاست اور انسانیت ہے قوم ان کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ معاہدوں میں تاخیر تباہ کن ہے اس کے باوجود ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔