ضلع آوارن میں قیامت خیز زلزلے کو ایک سال مکمل

Awaran Earthquake

Awaran Earthquake

آوارن (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع آوارن میں قیامت خیز زلزلے کو آج ایک سال مکمل ہو گیا، گذشتہ سال آئے زلزلے سے تقریباً 300 افراد جاں بحق اور ہزاروں بےگھر ہو گئے تھے۔

آواران شہر، مشکے اور جھاؤ سمیت متعدد علاقے گذشتہ سال کے زلزلے سے شدید متاثرہوئے تھے۔ یہاں کے متعدد دیہات میں اب بھی متاثرہ افراد خیموں میں مقیم ہیں۔

ڈپٹی کمشنر آواران عزیز احمد جمالی کے مطابق زلزلہ متاثرین کو تین اقساط میں امدادی رقوم دی جائیں گی، جن سے متاثرین اپنے تباہ حال مکانوں کی تعمیر و مرمت کر سکیں گے۔