داعش کی اسلامی ریاست کیخلاف طاقت کا استعمال ضروری ہے، اوباما

Obama

Obama

نیو یارک (جیوڈیسک) عراق اور شام میں اسلامی سلطنت قائم کرنے والی القاعدہ کی حامی شدت پسندتنظیم کے خلاف امریکی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ داعش کے خلاف فضائی حملوں میں امریکا، برطانیہ اور فرانس اور دیگر ممالک حصہ لے رہے ہیں۔ امریکا نے داعش کے ٹھکانوں پربمباری کی ویڈیو جاری کی ہے۔

بمباری سے تباہ ہونے والی عمارت داعش کا فنانس ہیڈکوارٹر تھا جبکہ دوسری عمارت کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ داعش کی اسلامی ریاست کے خلاف طاقت کا استعمال ضروری ہے۔ اقوام متحدہ میں خطاب کے دوران اوباما کا کہنا تھا داعش کے جنگجو ایک کینسرکی مانند اورصرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں عالمی برادری اور اسلام سمیت دنیا کے دیگر مذاہب ان کا مقابلہ کرنے کیلئے ڈٹ جائیں۔

دوسری جانب شامی صدربشارالاسد کا کہنا ہے امریکی حملوں میں بےگناہ شہری مارے جا رہے ہیں۔