عمران خان نے بل ادا نہ کیا تو ان کی بجلی کاٹ دیں گے، عابد شیر علی

Abid Sher Ali

Abid Sher Ali

کوئٹہ (جیوڈیسک) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ اگر عمران خان نے 2 ماہ تک بنی گالہ کا بجلی کا بل ادا نہ کیا تو ان کے گھر کی بجلی کاٹ دیں گے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان اور طاہرالقادری نوجوانوں کو بھڑکانے اور آپس میں لڑانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کو عوام نے مسترد کر دیا ہے اب اگر عمران خان نے بھی 2 ماہ تک بنی گالہ کا بجلی کا بل ادا نہ کیا تو ان کی بجلی کاٹ دی جائے گی جبکہ حکومت بجلی کے نادہندگان سے مذاکرات کے ذریعے وصولی کرے گی۔