گو نواز گو 98 فیصد عوام کی آواز ہے، تحریک انصاف

Pakistan Tehreek-e-Insaf

Pakistan Tehreek-e-Insaf

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں رکن قومی اسمبلی ساجد نواز خان، رکن سندھ اسمبلی ثمر علی خان، ناز بلوچ، دوا خان صابر، آفتاب جہانگیر، عثمان کوہستانی اور دیگر نے کہا ہےکہ ’’گو نواز گو‘‘ کا نعرہ اب 98 فیصد عوام کی آواز بن چکا ہے، تحریک انصاف حقیقی جمہوریت اور عوام کے ووٹ کے تحفظ کے لیے اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی، پاکستان پر قابض موروثی اور کرپٹ سیاست دانوں سے چھٹکارے کا وقت قریب آچکا ہے، 28 ستمبر کو لاہور میں دھاندلی زدہ حکمرانوں کے خلاف مینار پاکستان پر زبردست احتجاج ہوگا۔

یہ بات انہوں نے سی ویو کلفٹن پر جاری احتجاجی دھرنے سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 98 فیصد عوام کے لیے امید کی آخری کرن بن چکے ہیں ، اپنے قائد کی کاوشوں اور 18 سالہ سیاسی جدوجہد نے زبان اور منسلک کی بنیاد پر تقسیم پاکستانیوں کو یکجا کر کے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار کردی ہے۔ دھرنے میں تحریک انصاف کی خواتین کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور وقفے وقفے سے گو نواز گو، پاکستان زندہ باد اور عمران خان زندہ باد کے نعرے بھی لگاتے رہے۔