ٹریفک حادثات میں 4 بہن بھائیوں سمیت 6 شہری شدید زخمی

Traffic Accidents

Traffic Accidents

فیصل آباد (جیوڈیسک) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 6 شہری زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سر گودھا روڈ 2 ج ب کے نواح میں تیز رفتاری سے آ نے والے موٹر سائیکل نے سکول جا نے والے بہن بھائیوں کے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں شانزہ، آصف، حسنین اور عادل زخمی ہو گئے جبکہ ملت روڈ بلال چوک میں مضروب امین اور صفدر احمد سڑک عبور کر رہے تھے کہ اسی دوران تیز رفتاری سے آ نے والے موٹر سائیکل نے دونوں کو ٹکر مار دی۔