یوٹیوب کی بندش، درخواست گزار کو سپریم کورٹ جانے کی ہدایت

YouTube

YouTube

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے یو ٹیوب کی بندش کے خلاف شیراز ذکا کی دائر درخواست میں درخواست گزارکو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے باغبانپورہ کی خاتون صفیہ بانو کی درخواست پر سی آئی اے پولیس کی طرف سے ایک ہی خاندان کے سات افراد کو حراست میں لینے اور انکی پولیس حراست سے مفروری کیخلاف درخواست میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو آج طلب کر لیاہے۔

ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے شیخ زید میڈیکل کالج کے طلبا سے اضافی فیسوں کی وصولی کے خلاف دائر درخواستوں پر طلبا کے داخلہ فارم وصول کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔