پی آئی اے کے آپریشنل خسارے میں 80 فیصد کمی

PIA

PIA

لاہور (جیوڈیسک) پی آئی اے دوبارہ سے منافع بخشی کی جانب رواں دواں ہے۔ 6 مہینوں کے دوران ریونیو میں 6 ارب روپوں کا اضافہ ہوا جو پچھلے سال کے اسی عرصہ سے 12 فیصد زائد ہے۔

آپریشنل خسارے میں 80 فیصد کمی ہو کے 2.5 ارب روپے رہ گیا۔ یہ حسابات پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 359 ویں اجلاس کے دوران پیش کئے گئے۔