ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہو گا

Zonal Ruet-e-Hilal

Zonal Ruet-e-Hilal

کراچی (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کے میٹ کمپلیس میں ہونے والے اجلاس میں زونل کمیٹی کے ارکان، محکمہ موسمیات، سپارکو اور بحریہ کے نمائندے شرکت کریں گے۔

زونل رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد میں ہو گا۔ اجلاس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن چاند کی رویت کا اعلان کریں گے۔