جاپانی آرٹسٹ نے 5 فٹ کے کاغذی فانوس سے ہال کو روشن کر دیا

Japan

Japan

ٹوکیو (جیوڈیسک) کاغذ کو مختلف تہوں میں مو ڑ کر آرٹ کے شاہکار بنانے کے ماہر ایک جا پانی آرٹسٹ نے دیوہیکل کاغذی فانو س بناکر سب کو حیران ہی کر دیا ہے۔

اس آرٹسٹ نے کاغذ کو کاٹے بغیر منفرد انداز میں مو ڑ اور ان کی تہیں لگا کر پانچ فٹ بڑے فانو س بنائے اور پھر ان میں رنگ برنگی ایل ای ڈی لائٹس اور حرکت کرنے کیلئے مو ٹرز نصب کر کے مزید دلکش بنادیا۔

صرف یہی نہیں بلکہ مکمل تیاری کے بعد ان فانوسوں کو ایک بڑے ہال کی چھت کے ساتھ بھی نصب کر دیا جو حرکت کرکے نا صرف مختلف انداز بدلتے ہیں بلکہ ہال کو روشن کر نے کیلئے روشنی بھی بکھیرتے ہیں جسے دیکھنے کیلئے وہاں لو گوں کا مجمع ہی لگ گیا۔