لیہ: غیرت کے نام پر لڑکا، لڑکی قتل

Murder

Murder

لیہ (جیوڈیسک) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ کے قریب ایک سترہ سالہ لڑکی اور 21 سال کے لڑکے کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔ علاقے کے ایک مقامی شخص منظور خان نے ڈان کو بتایا کہ لڑکی کے گھر والوں نے تنویر نامی لڑکے کی اس کے کمرے میں موجودگی کا علم ہونے کے بعد دونوں کو تشدد کرکے ہلاک کر دیا۔

منظور کا کہنا تھا کہ لڑکی کے انکل غلام عباس نے منگل کی رات گھر میں شور کی آوزایں سنیں جس کے بعد انہوں نے اپنے بھائی حق نواز، لڑکی کے والد اور بھتیجے رشید کو نیند سے بیدار کیا۔ جس کے انہوں نے دونوں کو کمرے میں موجود دیکھا اور انہیں ہلاک کر دیا صدر پولیس نے واقعہ کے بعد لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔