دہشتگردی سے لڑائی کیلیے دہشتگردی کسی صورت ٹھیک نہیں، ایرانی صدر

Hassan Rohani

Hassan Rohani

نیویارک (جیوڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ دہشتگردی سے لڑائی کیلیے دہشتگردی کرنا کسی صورت ٹھیک نہیں۔ ماضی میں ایسا ہی کرنے کے نتائج آج دنیا بھگت رہی ہے۔

ایران کے صدر حسن روحانی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے آئے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روزحسن روحانی نے امریکی چینل کو انٹرویو میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور شدت پسند تنظیم داعش یا اسلامک اسٹیٹ کو ختم کرنے کے سوال پر کہا۔

کہ دہشت گرد گروپ کی مزاحمت کے لیے ایک اور جنگجو گروپ بنانا بھی دہشتگردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقاصد کے حصول کے لیے کوئی دہشتگرد گروپ تشکیل نہیں دیا جاسکتا۔ ان لوگوں کے لیےیہ افسوسناک بات ہے۔

جو ایک گروہ کو الات ، ہتھیار اور تربیت فراہم کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ امریکا کئے دورے پر وہ صدر اوباما سے ملاقات نہیں کریں گے لیکن امید ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان فاصلے جلد ختم ہو جائیں گے کیونکہ دو قومین اور دولوگ فاصلوں کی اجازت نہیں دیتے۔