وزیر اعلیٰ سندھ نے ایم کیو ایم کے معاملے پر چھ رکنی کمیٹی بنا دی

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاری کے حوالے سے چھ رکنی کمیٹی بنا دی ہے جو اپنی رپورٹ وزیر اعلی سندھ کو پیش کریں گی۔

کمیٹی کے اراکین میں سینئر وزیر نثار کھوڑو، سکندر میندرو، مولا بخش چانڈیو، راشد ربانی بھی شامل ہیں کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے وہ تمام معاملات کی چھان بین کے بعد تفصیلی رپورٹ تین دن کے اندر وزیر اعلی سندھ کو ارسال کریں گے۔