اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا کہنا ہے کہ امریکا اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتا ہے۔ پاکستان میں دستور کی حمایت کے لئے پرعزم ہیں۔
پاکستان میں دستور کے خلاف کسی بھی اقدام کے خلاف ہے۔ امریکی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی بحران پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ آپریشن ضرب عضب دہشت گردی کے خاتمے کے لئے موثر اقدام ہے۔
مشکلات کے باوجود پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ امریکا آئی ٹی کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرنا چاہتا ہے۔