اسلام آباد : وزیرِاعظم پر مقدمہ قتل کی تحقیقات، جے آئی ٹی تشکیل

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیرِاعظم کیخلاف درج قتل کے مقدمے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء پر تشدد اور تین پی اے ٹی کارکنوں کے قتل کا پرچہ وزیرِاعظم سمیت گیارہ شخصیات کے خلاف کاٹا گیا، چند روز پہلے درج ہونے والے اس مقدمے کی تحقیقات کے لئے جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی ایس پی صدر کی زیرِ نگرانی کام کرے گی جبکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں آئی ایس آئی، ملٹری انٹیلیجنس اورانٹیلیجنس نیورو کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

پاکستان عوامی تحریک کی درخواست پر وزیرِاعظم سمیت دیگر حکام کے خلاف مقدمہ عدالتی حکم پر درج کیا گیا تھا۔