ڈاکٹر طاہر القادری انقلاب مارچ کے شرکاء میں گھل مل گئے

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

اسلام آباد (جیوڈیسک) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے آج انقلاب مارچ کے شرکاء سے گھل مل گئے، اس موقع پرانقلاب مارچ کے شرکاء خوشی سے کھل اُٹھے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے جب کیا انقلاب مارچ کے پنڈال کا رُخ کیا تو نوجوان، بوڑھے اور خواتین سب کا جوش وخروش دیدنی تھا، کارکنوں کی بڑی تعداد اپنے قائد سے ملنے کیلئے بے چین تھی۔

کوئی اپنے قائد کی صرف ایک جھلک دیکھنے کے لئے دیوانہ وار دوڑتا رہا تو کوئی ہاتھ ملانے کے لئے بے تاب نظر آیا، طاہر القادری بھی دھرنے کے شرکاء میں گُھل مل گئے، اس دوران گو نواز گو کے نعروں سے پنڈال گونج اُٹھا۔

ڈاکٹر طاہر القادری کیمپوں میں جا کر لوگوں سے ملتے رہے، انہوں نے لوگوں کے مسائل سُنے اور کارکنوں کی خیریت بھی دریافت کی، طاہر القادری نے پُرجوش کارکنان کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔